پی ٹی آئی دور حکومت میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی رپورٹ

07:51 AM, 1 Jun, 2022

احمد علی
ایک رپورٹ میں‌یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2019ء سے 2021ء کے دوران امریکا، جرمنی اور ناروے کے علاوہ تمام ممالک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان رہا ۔2016 ءسے 2018 ءکے دوران غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 7 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 2019ء سے 2021ء کے دوران پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے. اور 2013ء سے 2022ء کے دوران 9 برسوں میں پاکستان میں مختلف ملکوں سے مجموعی طور پر 17 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران حکومت کے دعوے کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں 20 اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا ۔ 14-2013ء کے دوران پاکستان میں 1 ارب 69 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، 15-2014ء میں1 ارب 3 کروڑ ، 16-2015 ء میں 2 ارب 39 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 -2016 ء میں 2 ارب 40 کروڑ ، 18-2017 ءکے دوران 2 ارب 78 کروڑ ڈالر جبکہ 19-2018ء کے دوران 1 ارب 36 کروڑ اور 20-2019ء کے دوران 2 ارب 59 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی . اس کے علاوہ 22-2021 ء کے ابتدائی 6 ماہ جولائی تا دسمبر 1 ارب 5 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری رپورٹ ہوئی ہے.
مزیدخبریں