شہتوت ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے میں کارآمد
09:36 AM, 1 Jun, 2022
شہتوت ہائی بلڈ پریشر کا سبب نہیں بنے گا، آج ہی سے کھانا شروع کر دیں. لاہور (ویب ڈیسک ) شہتوت گرمیوں میں بہت آتا ہے اور جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہے، وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کے علاوہ اس کے اور کیا فوائد ہیں۔ صحت کے لیے شہتوت شہتوت میں آئرن، کیلشیم، غذائی ریشہ، پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹس اور فاسفورس جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا باقاعدہ استعمال آپ کا وزن بھی کم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نظام انہضام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں بھی مضبوط کرتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ جن لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے وہ ابھی سے یہ کھانا شروع کر دیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اس کے علاوہ اس کے اور فوائد کیا ہیں۔ آپ کو شہتوت سے یہ فوائد حاصل ہوں گے شہتوت کھانے سے بینائی بھی بڑھتی ہے۔ یعنی ایسے افراد جن کی نظر کمزور ہو وہ اس کا استعمال ضرور کریں۔ اس کے ساتھ شہتوت میں وٹامن اے، وٹامن ای ہوتا ہے، یہ وٹامن جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہیں، ان کے استعمال سے جلد کے بہت سے مسائل دور ہوتے ہیں۔ شہتوت مضبوط قوت مدافعت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ ہائی بلڈ پریشر والے افراد بھی اس کا استعمال کریں۔ اس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ شہتوت بھوک کو بھی کم کرتا ہے۔ شہتوت کھانے سے بھوک کم ہوتی ہے۔ اسے کھانے سے معدہ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ اس سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شہتوت کے علاوہ اس کے پتوں کے استعمال سے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس کے پتے بھی چائے بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔