رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
11:00 AM, 1 Jun, 2022
لانگ مارچ کے دوران وکلاء اور کارکنوں پر تشدد کا معاملہ، سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا . ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر فیصلہ سنایا . عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ او مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں. اس سے قبل لاہور سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں تشدد کرنے پر وزیر داخلہ اور سی سی پی اولاہور سمیت دیگر افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے تمام فریقین کو یکم جون کے نوٹسز جاری کیے تھے. وکلا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہم پر رانا ثناءاللہ کے کہنے پر تشدد کیا گیا ، وکلاءکو اغوا کر کے لاٹھی چارج کیا گیا ،عدالت رانا ثناءاللہ سی سی پی او سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے .