شمالی وزیرستان میں پہلی بار تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

01:37 PM, 1 Jun, 2022

احمد علی
اچھی خبر ہے کہ شمالی وزیر ستان میں پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ ترجمان ماری پٹرولیم کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہو گی۔
مزیدخبریں