پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کے نرخ میں بڑی کمی

01:52 PM, 1 Jun, 2023

احمد علی
ڈالر کے پر کٹ گئے پاکستانی تاریخ میں امریکی ڈالر میں بڑی کمی رونما ہوگئی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید نیچے آگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکدم 25.75 روپے سے کم ہو کر 285.25 روپے پر آگیا ۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب ریال کی قیمت میں بھی 1 روپے 40 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سعودی کرنسی 82 روپے پر فروخت ہو رہی ہے ج جب کہ یو اے ای درہم بھی 1 روپے سستا ہو کر 84 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔
مزیدخبریں