وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
05:43 PM, 1 Jun, 2023
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سویلین و عسکری قیادت شریک ہوگی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کے خلاف کیسز بارے بھی اہم فیصلہ ہوگا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہونیوالے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جبکہ وفاقی کابینہ کی جانب سے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔