پرویز خٹک کا پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان

11:06 PM, 1 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کی صدارت چھوڑنے کااعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو اس ملک میں ہوا اچھا نہیں ہوا،9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کرچکا ہوں،ایسی حرکت اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ہو. پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کے سیاسی ماحول خراب ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے پارٹی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں،آئندہ دوستوں کے ساتھ بات کرکے لائحہ عمل طے کرونگا.انہوں نے مزید کہا کہ جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔
مزیدخبریں