ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ترتیب دیا گیا ہے، 5 رکنی لارجر بینچ 6 جون کو دن ساڑھے 11 بجےحکومت کی طرف سے دائر اپیلیوں پر سماعت کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے عمران خان نے نیب ترامیم کو چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دیا تھا، تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔