ڈیفنس میں 6افرادکو کارتلےروندنےوالےملزم کی درخواست ضمانت خارج

12:24 PM, 1 Jun, 2024

سلیمان اعوان

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے   ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک کرنے کے کیس میں ملزم افنان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک کرنے کامقدمہ،انسداد دہشت گردی عدالت کےجج خالد ارشد نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے ملزم افنان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

یاد رہے کہ ملزم افنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج رکھا ہے۔

مزیدخبریں