قصور: پاک فوج نے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا

01:26 PM, 1 Jun, 2024

ویب ڈیسک: قصور میں پاک فوج کی جانب سے فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ دیہی مرکز صحت کنگن پور، قصور میں پاک فوج اور سیلانی ٹرسٹ فاونڈیشن کی جانب سے 3 روزہ فری آئی کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔ 

فری آئی کیمپ کنگن پور اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے آنکھوں کے معیاری علاج کی فراہمی کی غرض سے لگایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس آئی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے متعدد مریضوں کی مفت سرجری کی گئی۔  

اس کے علاوہ مریضوں کو لینز اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

 فری آئی کیمپ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لگایا گیا۔  کیمپ میں متعدد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف صبح سے شام تک سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرتے رہے۔ ڈاکٹرز میں سی ایم ایچ لاہور کے ماہرین امراض چشم شامل تھے۔ 

کیمپ میں آنکھوں کا جدید آلات سے معائنہ، موتیا کے مریضوں کا مفت آپریشن اور مفت لینز، چشموں اور ادویات کی فراہمی کی گئی ۔ دیہی علاقوں کے سینکڑوں افراد فری آئی کیمپس سے مستفید ہوئے۔ 

علاقے کے عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کو بہت سراہا۔ دوسی جانب عوام نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور پاک فوج کی خدمات پر اظہار تشکر کیا۔

مزیدخبریں