ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں پر کام شروع

01:58 PM, 1 Jun, 2024

محمد شکیل خان

(لاہور) محمد شکیل خان: ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں پر کام شروع ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے جیولن تھروور ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو فائنل کر لیا ۔  وہ اولمپکس کو مدنظر رکھتے ہوئے 16 جون سے مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

18 جون کو فن لینڈ اور 7 جولائی کو پیرس ڈائمنڈ لیگ شیڈول ہیں ۔ ارشد ندیم دونوں ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹس میں شرکت ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں