ویب ڈیسک :پاکستان اور امریکا کے اوقات میں تقریباً 9 گھنٹے کا فرق ہے۔ وہیں ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھی وقت کا مسئلہ ہے۔ لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا انہیں ورلڈ کپ کے میچوں کے لیے راتوں کی نیند خراب کرنی پڑیں گی۔
ٹی 20 کو ن کس سے ٹکرائے گا؟
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 میں کل 55 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 29 جون کو بارباڈوس کے ، برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چاروں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے والی ٹیم سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
کس ٹی وی چینل اور کس ایپ پر لائیو چلے گا؟
شائقین پی ٹی وی اور ٹین اسپورٹس ٹی وی چینلز پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سبھی میچوں کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ ’’MYCO’’ اور’’ تماشا’’ ایپس پر لائیو اسٹریمز دیکھی جاسکیں گی۔
ٹیم پاکستان کے میچزکتنے بجے ہوں گے؟
پاکستان کے اسٹینڈرڈ وقت کے مطاب 6 جون کو پاکستان اورامریکا کا میچ رات 8.30 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوں گی 9 جون کی رات 7.30 بجے ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان 11 جون کو کھیلے جانیوالا میچ رات 7.30 بجے شروع ہوگا۔
16 جون کو پاکستان اور آئیر لینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالا میچ بھی رات 7.30 بجے شروع ہوگا۔
ورلڈ کپ کے دیگر میچز صبح 6:00 بجے سے، رات 9:00 بجے سے، صبح 5:00 بجے، دیر رات 12:30 بجے سے، رات 10:00 سے اور رات 10:30 بجے کھیلے جائیں گے۔