پراسکیوشن کو کاٹنےوالےکالےبھونڈوں کاعلاج کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

02:20 PM, 1 Jun, 2024

سلیمان چودھری

ویب ڈیسک:(سلیمان چودھری)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پراسکیویشن کو جو کالے بھونڈ کاٹتے ہیں اس کا علاج کررہے ہیں۔جو ریاست کام کرنے لگ جاتی ہے تو  انہیں بھونڈ لڑنے لگ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حکومت کےلئے کوڑا اٹھانا روٹی سبزیوں گوشت کی قیمت کو کم کروا رہی ہے ،ایک ماہ میں پیٹرول کی 20 سے 21 روپے کی کمی آئی ہے،2800والا آٹے کا تھیلا 1600روپے میں مل رہا ہے،مریم نواز کی وجہ سے لوگ سمجھ رہے ہیں ان کے اقدامات سے مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ بیکری میں ڈبل روٹی کی قیمت میں 50 سے 70 روپے قیمت کم ہوئی ہے،ڈھائی سے 300 روپے سبزی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،وزیر اعظم پاکستان بیرونی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کررہے ہیں،ون ڈش صاف ستھرا پنجاب سے لے کر دیگر کاموں کیلئے  ڈپٹی کمشنر کو ٹاسک دیدیا گیا ہے اب پوسٹنگ کا فارمولہ کام ہے،ڈپٹی کمشنرز کی کام کی بنیاد پر اے سی آرز بنیں گی بہتری کی بنیاد پر ہی ترقی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی جس کاکام دہشت گردی ہے انہیں سوگ ہوتا ہے،جب پیٹرول ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم ہونے پر سوگ ہو جاتا ہے،ملک کی فوج ہو یا چیف جسٹس جس کو بنیادپر ڈیجیٹل دہشت گردی کی جاتی ہے۔دل دکھتا ہے جب اکہتر کو ملک دو لخت ہوا تو اس پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے،حمود الرحمن کمیشن اب نہیں اکہتر میں آئی جب بانی کندھوں پر آئے تو اس وقت حمود الرحمن کمیشن کا ذکر نہیں کیا ۔

عظمی بخاری  نے کہا کہ اب حمود الرحمن کمیشن لاکر نئی نسل کے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت بھرنی ہے اور اپنی مرضی کی کہانی دماغ میں ڈالنا ہے،اب کمیشن بنے کہ بانی پی ٹی آئی اب حمود الرحمن کمیشن جیسے کام کیوں کررہا ہے،تم لوگوں کے بچوں کو ماریں پڑوانے کےلیے تو بلاتے ہو اپنے بچے باہر ہیں،انقلاب اتنا ہی ہے کہ عمران خان کو گود میں بٹھاکر این آر او دیدیا جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متشدد سوچ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے اب ایک اور 9 مئی جیسا پلان ان کے ذہن میں ہے۔

عظمی بخاری  نے کہا کہ رؤف حسن نے خود پاکستان کے ٹکڑے کی بات کی ہے،بلوچستان اور کے پی تو پی ٹی آئی کے پاس ہونے کی بات کی،پنجاب اور سندھ حکومت کے پاس۔عظمی بخاری کے شیخ مجیب الرحمن اور جنرل ایوب کی تصویر والی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ بھی میڈیا کو دکھا دی،زین قریشی نے بھانڈا پھوڑ دیا،ہر کام بانی پی ٹی آئی سے ہوتا ہے انہوں نے تو سوشل میڈیا ٹیم کو شاباش دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نعیم پنسوتہ اور زرتاج عزیز پاکستان کو دو ٹکڑے کرنے کی ٹوئٹ کررہے ہیں،پاکستان کو توڑنے میں بھارت کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں آج پاکستان میں بیٹھ کر پھر ملک دو لخت کرنے کی بات کی جا رہی ہے،حمود الرحمن رپورٹ تو نوجوان نسل کو پڑھا دی ہے تو پھر ایک سو نوے ملین پائونڈ کرپشن بھی پڑھا دیں،ہر ایک پاکستان کے خلاف سازش کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کا ہاتھ ہوتا ہے۔

عظمی بخاری  نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نہیں باقی ٹیم اور قوم کی دعائیں بھی تھیں لیکن آپ کبھی پاکستان کو سری لنکا بنانے تو کبھی ایٹمی پروگرام رول بیک کی بات کرتے ہیں،اڈیالہ جیل میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دیسی مرغ کھانے سے انقلاب نہیں آتے اپنے بچوں کو لندن سے بلاؤ،قوم کے والدین کو ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں اس شخص کی انتشار والی سیاست سے بچوں کو ہٹائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ  دکھاکر ایک رخ دکھایا جا رہا ہے آج اسے اچھالا جا رہا ہے تو اس پر کمیشن بنایاجائے،حکیم محمدسعید کا کلپ بھی ہے کہ بانی نے کیا کرنا ہے، اداروں سے غلطی ہوئی ہیں بار بار اداروں کو پیچھے کیوں لانا چاہتے ہیں،پراسکیویشن کو جو کالے بھونڈ کاٹتے ہیں اس کا علاج کررہے ہیں۔

عظمی بخاری  نے مزید کہا کہ جو ریاست کام کرنے لگ جاتی ہے تو  اسے بھونڈ لڑنے لگ جاتے ہیں،آئی جی پنجاب نے 9 مئی میں پولیس والوں کے سر پھڈوائے ہیں،زرتاج گل عینک لگاکر خراماں خراماں عدالت میں پیش ہوئی لگتا ایسا وہ 9 مئی واقعہ میں ملوث نہیں۔

مزیدخبریں