ویب ڈیسک :4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو ٹریس کرلیا گیا خاتون شوہر سے جھگڑےکے بعد گھر سےنکلی تھی جبکہ خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سفیر کی اہلیہ کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا، سفیر کی اہلیہ ایف نائن پارک میں موجود تھیں۔
سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور شاباش دی۔
قبل ازیں ویت نامی سفیر کی اہلیہ لاپتہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنسنی پھیل گئی ۔ ایجنسیاں متحرک، اسلام آباد پولیس ڈپلومیٹک انکلیو پہنچ گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ویت نامی سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو رپورٹ کیا گیا ہے کہ ویت نامی سفیر کی اہلیہ صبح 11 بجے سے غائب ہیں۔
خاتون صبح 11 بجے اپنا موبائل فون اور بیگ گھر چھوڑ کر باہر نکلیں اور ابھی تک ان کا کوئی اتا پتہ نہیں۔ جس پر ورثا نے پولیس سے رابطہ قائم کیا ۔
اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کے ایس پی سٹی ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ویت نامی سفارتخانے پہنچ گئے جہاں انہوں نے موقع کا معائنہ کرنے کے علاوہ تعنیات سیکیورٹی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور جلد کسی نتیجے پر پہنچ جانے کےبعد میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتا ہونے کے واقعہ کا نوٹس ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے ہدایت کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنانے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
تلاش کے لیے اسلام آباد پولیس کی 7 ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) سیف سٹی،انویسٹی گیشن اور آپریشنز سے بریفننگ لی۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے اعلیٰ افسران سے بریفنگ کے بعد ویتنام کے سفیر سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم سفرا کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کے لیے 7 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔