(لاہور) محمد شکیل خان: قذافی اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کو آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر باقاعدہ کام شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تمام ڈائریکٹرز کے کمرے خالی کر دیئے گئے، ڈائریکٹرز کے آفسز کو این سی اے یا فار اینڈ بلڈنگ شفٹ کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم کی مین بلڈنگ کو گرا کر توسیع کرنے کا پلان ہے۔ مین بلڈنگ کو جدید طرز پر گراؤنڈ کے قریب بنانے کا بھی پلان ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔ شائقین کو بہتر ویو کے لیے نئی اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹڈیمز کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کنسلٹنٹس کی خدمات لی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کر چکے ہیں۔
تینوں اسٹیڈیمز میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس فروری اور مارچ کے مہنے میں تین وینیوز پر کھیلی جائے گی۔
پی سی بی نے 6 ماہ کے قلیل عرصے میں اسٹڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرنی ہے۔