ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ،سورج آگ برسانے لگا

12:04 PM, 1 Jun, 2024

ویب ڈیسک: گرمی کی روایت آج بھی برقرار،صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق صبح صبح ہی گرمی کی شدت بڑھنے لگی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں گرمی کی لہر برقرار آئندہ 24 گھنٹوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔آج لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 44 جبکہ کم سے کم 33 تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد جبکہ ہوا 5کلو میٹر فی گھنٹہ چل رہی ہے۔پنجاب بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں