آئی ایم ایف کا وزرا،ارکان پارلیمنٹ کےاثاثے پبلک کرنےکامطالبہ

03:58 PM, 1 Jun, 2024

ویب ڈیسک: بجٹ 25-2024 میں کرپشن کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف سخت موقف پر قائم،آئندہ بجٹ میں انسداد بدعنوانی کے لیے آئی ایم ایف نے سخت اقدامات تجویز کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وزرا، ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے ظاہر کرنے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،سرکاری افسران کے اثاثے بھی ظاہر کرنے پر عملدرآمد کرایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اثاثے عوامی سطح پر ظاہر کرنے کے لیے پورٹل بنانے میں ناکام ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پورٹل نہ بنانے پر حکومت پاکستان سے سخت اظہار ناراضگی کیا ہے۔حکام معاہدہ کے تحت پورٹل بنا کر اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کے پابند ہیں،آئی ایم ایف نے اراکین کابینہ، ارکان پارلیمنٹ، افسران کے اثاثے عام کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر افسران کے لیے ایک پرفارمہ بنایا تھا،پرفارمہ کے تحت بینک سرکاری افسران سے اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں،بینک نیا اکاؤنٹ کھولتے وقت سرکاری افسران سے اثاثوں کی معلومات لینے کے پابند ہیں، آئی ایم ایف نے تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا پھر مطالبہ کردیا۔

مزیدخبریں