مس پاکستان 2024: امریکی نژاد ماڈل مس پاکستان ورلڈ نامزد 

04:31 PM, 1 Jun, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں ” مس پاکستان 2024“ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فاتح حسیناؤں کو مس پاکستان ورلڈ اور مس پاکستان گلوبل کا تاج پہنایا گیا۔ مقابلے میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ ماڈلز لڑکے اور لڑکیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مس پاکستان مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی، امریکی نژاد پاکستانی شہری ڈاکٹر رابیل اسلم 2024 کی خواتین کیٹگری میں نئی مس پاکستان ورلڈ منتخب ہوئیں، جبکہ نوجوان لڑکیوں کی کیٹگری میں مس پاکستان ورلڈ وجیہہ احسان کے نام رہا۔

تقریب میں پاکستان کی سب سے خوبصورت لڑکیوں اور لڑکوں کے 8 ناموں کا اعلان کیا گیا۔ لڑکیوں کے مقابلے میں مس پاکستان یونیورسل کوکب محمود اور مس پاکستان گلوبل کا تاج مہوش بٹ اور وردہ منیر راؤ کے حصے میں آیا۔

تقریب کی آرگنائزر سابق مس پاکستان ورلڈ سونیا احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں کو پاکستان میں بھی پذیرائی ملنی چاہیئے، لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی ایسے ایونٹس کریں گے۔

لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے۔

مزیدخبریں