ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کم ہو کر 2326 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔