ملائیشیا نے پاکستان بیس بال لیگ کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی

06:21 PM, 1 Jun, 2024

محمد شکیل خان

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: ملائشیا نے بھی پاکستان بیس بال لیگ کا حصہ بننے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

صدر ملائشیا فیڈریشن  سازل حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے   پاکستان بیس بال لیگ کا  ایک اچھا فیصلہ ہے۔  بیس بال لیگ میں سرکردہ کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے ۔ 

پاکستان فیڈریشن بیس بال نے آئندہ برس لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ 

لیگ میں 40 غیر ملکی کھلاڑی اور کوچز حصہ لیں گے۔ 

خیال رہے کہ فلسطین نے پاکستان بیس بال لیگ میں حصہ لینے کی پہلے ہی تصدیق کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی پاکستان انٹرنیشنل بیس بال لیگ اگلے سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں 5 فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سے موسوم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں