(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک انڈیا میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 جون کو پاکستان انڈیاکے میچ کے وی آئی ٹکٹ کی قیمت لاکھوں روپے تک پہنچ گئی، آئی سی سی نے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمت جاری کر دی،آئی سی سی نےبڑے ٹاکرے کے لئے6 ہاسپٹلٹی پیکج رکھے ہیں۔
6 پیکجز میں ڈائمنڈکلب،کیباناس،پرییئم کلب لاؤنجز،کارنر کلب، پویلین کلب اور باؤنڈری کلب شامل ہیں،سب سے مہنگا پیکج ڈائمنڈ کلب ہے، ڈائمنڈ کلب کے ایک ٹکٹ کی قیمت 27 لاکھ 80 ہزارروپے سے زائد ہے۔
ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ ہولڈرکو میچ کا بہترین ویو دیکھنے کو ملے گا، ڈائمنڈ کلب میں کھانے پینے کی اشیاء،سمیت کرکٹ کےلیجنڈزکےساتھ ملاقات کا بھی موقع ملے گا،پاکستان اور انڈیا کےدرمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائےگا۔