ایف آئی اے کا عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو بلاوا آگیا

06:53 PM, 1 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت, بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے  تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے.

تفصیلات کے مطابق تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو  ایف آئی اے نے  11 بجے انکوائری کے لیے بلا لیا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے  آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔

نوٹس  کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے  ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی،جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے،اِس اشتعال انگیزی  سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں