عمران خان کی کال آئے تو گھروں میں مت رہنا: علی محمد خان

10:18 PM, 1 Jun, 2024

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا جب عمران خان کی کال آئے تو کراچی والوں گھروں میں مت رہنا،بانی پی ٹی آئی آپ کے درمیان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کراچی پریس کلب احتجاجی پہنچے جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک دن رہا ہوں گے،بانی پی ٹی آئی آپ کے درمیان ہوں گے،ورکرز نے عمران خان کی شمع جلائی ہے،ب میں دو سال قبل کراچی آیا تھا تب بارش میں جلسہ کیا تھا،جب ہم نے شہر میں مہم شروع کی تو ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی بھاگتی رہی۔

آج دکھ ہوتا ہے جب دیکھتا ہو مراد سعید نہیں ہے،آج قاسم سوری اور مراد سعید کا علم نہیں کہاں ہے،پاکستان کا المیہ رہا ہے جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس کے ساتھ ظلم ہوتا ہے،اللہ بانی پاکستان کو مزید زندگی دے،ہر دور میں اللہ نے قوم کا ایک لیڈر دیا۔

اللہ نے پاکستان کو قائد اعظم کے بعد عمران خان دیا،آج اگر عمران خان غدار ہے تو کون وفادار ہے،آج اگر عمران خان کمیشن کی بات کرتا ہے تو کوئی نقصان کی بات نہیں کرتا،وہ غلطیاں جو 71 میں کی خان صاحب کہتا ہے دوبارہ نہ کرو،کراچی نے کیا عمران خان کو مینڈیٹ نہیں دیا؟

علی محمد خان نے کہا کہ کیا مصطفی کمال کی نشست عمران خان کا امیدوار نہیں جیتا؟جو بھیک سے اقتدار میں آتے ہیں ان میں فیصلوں کی ہمت نہیں ہوتی،ہماری جہدوجہد ایک شخص کےلئے نہیں ریاست کےلئے ہیں،پہلے اقوام تباہ ہی اسی بات پر ہوئے جہاں ظالم کو سزا نہیں ملتی تھی۔

جنہوں نے ملک تباہ کیا وہ اقتدار میں ہے اور محب وطن جیل میں،اگر اسی طرح انتخابات کروانے ہیں تو پھر الیکشن کا ڈرامہ بند کرو،ہم نے پختونخوا میں ایک آزاد اور خود مختار بنایا ہے،آئی جی سندھ کو تو چاہے کہ پولیس کو آزاد کرے،پنجاب میں جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہیں

قصور ان آقاوں کا ہے جنہوں نے بھٹو کو پھانسی دی،جب عمران خان کی کال آئے تو کراچی والوں گھروں میں مت رہنا، گھروں سے نکلتے ہوئے پرامن رہنا ایسا نہ ہو سب کو عمران خان بننا پڑے۔

مزیدخبریں