یوسف رضا گیلانی نے کامیابی کا بڑا دعوی کردیا

06:18 AM, 1 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، پبلک نیوز نےاندرونی کہانی حاصل کرلی۔پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کامیابی کا بڑا دعوی کردیا.

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے ہوم ورک کے مطابق مجھے 190 سے 200تک ووٹ ملیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے ان حکومتی و اتحادی اراکین کی فہرست بھی دکھائی جنھوں نے انھیں ووٹ دینے کا یقین دلایا۔

یوسف رضا گیلانی نے ان حکومتی و اتحادی اراکین کی فہرست بھی پیش کی جنھوں نے انھیں ووٹ دینے کا یقین دلایا۔

یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوم ورک کے مطابق مجھے 190 سے لیکر 200 ووٹ ملیں گے۔ ان لوگوں سے فردا فردا بھی رابط کیا گیا جو ن لیگ، ق لیگ اور پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ میں نے تو شاہ محمود قریشی کے بیٹے، بھانجے اور ان کے حامیوں سے بھی رابط کرکے ووٹ مانگا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تین مارچ کو پی ڈی ایم جماعتوں کے تمام ایم این یز ووٹ ڈالیں۔ ہمارے تمام ایم این ایز اس دن اسلام اباد میں ہونے چاہیے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے متعلق حتمی فیصلہ بھی گیلانی کے رزلٹ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں