”اب صدر مملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں“

08:24 AM, 1 Mar, 2021

احمد علی

کراچی(پبلک نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ امپائر کی انگلی کے اشاروں پر انحصار کیا، سپریم کورٹ کی رائے سامنے آنے کے بعد اب صدر مملکت بھی آرڈیننس فیکٹری بند کر دیں۔

رہنماء پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو ایک بار پھر قانونی محاذ پر شکست ہوئی، عدالتی فیصلہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اخلاقی اور قانونی فتح ہے، حکمرانوں کی ضد نے عدالتوں کا وقت برباد کیا۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ کیا، حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ریاستی اداروں کوآپس میں لڑانے کی کوشش کی۔

مزیدخبریں