پابندیاں ختم ہونے سے قبل معاہدے پر بات چیت ممکن نہیں، ایران

08:56 AM, 1 Mar, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: ایران نے امریکی پابندیاں ختم کیے جانے سے قبل جوہری معاہدے پر مذاکرت سے انکار کر دیا ہے۔

ایرانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تک جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے بارے میں بات چیت کا آغاز نہیں ہو سکتا جب تک ایران پر سے پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا سمیت 3 یورپی ملکوں کے بیانیے کے بعد اب کسی غیر رسمی بات چیت کی گنجائش نہیں رہی جس بابت یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے تجویز دی ہے۔ ایران کے موقف پر وائٹ ہاوس کی ترجمان نے کہا کہ ایران کے بیانات سے مایوسی ہوئی تاہم امریکا بات چیت کے لیے تیار ہے

مزیدخبریں