پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، یکم مارچ 2021

10:25 AM, 1 Mar, 2021

شازیہ بشیر

سینیٹ انتخابات کا معاملہ، وفاقی حکومت کا الیکشن کمیشن سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ، حکومتی ٹیم کی چیف الیکشن کمیشنر آف پاکستان سے ملاقت، شفقت محمود کہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کرپشن ختم کی جائے

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعظم کو لیگل ٹیم پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی، ارکان پارلیمنٹ کی ملاقاتیں بھی شروع ہوگئیں

ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں، بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے، مریم نواز کہتی ہیں اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں

سینیٹ کے الیکشن کےلئے ووٹ پول کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا، ووٹ کیسے پول ہوگا اور کون سے ووٹ مسترد تصور کئے جائینگے، ووٹرز کی آگہی کے لئے الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کردیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا احسن اقدام، رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری کردیں، ایف بی آر نے جولائی تافروری ہدف سے زائد ریونیوحاصل کیا

مزیدخبریں