ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے ہیش ٹیگ شاہد آفریدی کا ٹرینڈ چلا دیا۔
بوم بوم آفریدی کے مداحواں نے ان کی سالگرہ کے موقع نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے فینز نے بے شمار پیغامات شیئر کئے جس کی وجہ سے ان کا نام ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
مداحواں کی محبت کے جواب میں بوم بوم آفریدی بھی پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر دیئے جانے والے پیغام میں کہا کہ فیملی اور فینز قیمتی اثاثہ ہیں، ملتان سلطان کے ساتھ وقت کو انجوائے کر رہا ہوں، کوشش ہے کہ ملتان سلطان کے لیے میچ وونگ پرفارمنس دوں۔