”آپ کا ساتھ دینا ملک اور قوم سے دشمنی ہے“
12:45 PM, 1 Mar, 2021
اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے براہ راست حکومتی پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کیخلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے غصے سے خوفزدہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آپ الیکشن کی پرچی پر بار کوڈ لگوائیں یا خود بکسے میں بیٹھ جائیں، آپ کے خلاف ووٹ دینے کی تیاری کرنے والے آپ سے زیادہ عوام کے اس غصے سے خوف زدہ ہیں جو تین سال میں آپ کی عوام دشمن پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1366364409849905154انہوں نے کہا کہ آپ کا ساتھ دینا ملک اور قوم سے دشمنی کرنا ہے جس کا بو جھ اٹھانے سے اب یہ لوگ انکاری ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی رہنما سینٹ انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پرجوش کمپین چلانے میں مصروف ہیں اور اپنے ووٹرز کے جوش بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔