پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والا برفانی جیتا دم توڑ گیا

02:19 PM, 1 Mar, 2021

احمد علی
پشاور (پبلک نیوز) چترال میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والا برفانی جیتا دم توڑ گیا ٗ چترال میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے چیتے کو پشاور منتقل کیا گیا تھاتفصیلات کے مطابق چترال میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہونے والا چیتا پشاور کے چڑیا گھر میں جاں بحق ٗ چیتا زخمی ہونے کے بعد کمزور ہو چکا تھا اور اس کی قوت مدافعت بھی کم ہو گئی تھی۔ محکمہ جنگی حیات اور طبی ٹیم کی طرف سے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اونچائی سے گرنے کی وجہ سے برفانی جیتے کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے کے بعد وہ کمزور اور لاغر ہو گیا تھا۔ چترال میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے اسے پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں پر طبی ٹیم کی طرف سے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
مزیدخبریں