”ہر کامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے“

04:14 PM, 1 Mar, 2021

احمد علی
لاہور (پبلک نیوز) خاتون اول بشریٰ عمران نے کہا ہے کہ ہر کامیاب بندے کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ خاتون اول نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم افراد کے مسائل سن کر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ انہیں فوری طور پر حل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ عمران نے آج لاہور میں داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ کیا اور اس دوران عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ”کہتے ہیں وزیر اعظم کی کامیابی کے پیچھے خاتون اول کا ہاتھ ہے؟“ اس پر خاتون اول نے برجستہ جواب دیا کہ ”ہر کامیاب مرد کے پیچھے اس کی بیوی کا ہاتھ ہوتا ہے“۔خاتون اول کو پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر نادار اور غریب عوام کو فراہم کی جا نیوالی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خاتون اول نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزیدخبریں