پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 09 بجے، یکم مارچ 2021
04:31 PM, 1 Mar, 2021
سینٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے صدارتی آرڈیننس پر حتمی رائے دیدی۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات یقینی بنائے۔ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔آزاد انہ انتخابات کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے۔جسٹس یحییٰ آفریدی سے رائے سے اختلاف کیا۔ چار ٗ ایک کی نسبت سے فیصلہ جاری کر دیا گیاعدالت کی رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپر کی سیکریسی حتمی نہیں ٗ اٹارنی جنرل خالد جاوید کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔اب یہ الیکشن کمیشن پر ہے کہ وہ بار کوڈ لگائے یا سیریل نمبر؟سینٹ انتخابات کا معاملہ ٗ وفاقی حکومت کا الیکشن کمیشن سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ ٗ حکومتی ٹیم کی چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ملاقات۔ شفقت محمود کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کرپشن ختم کی جائے۔مولانا فضل الرحمن نے سپریم کورٹ فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا۔صدارتی آرڈیننس پر صدر مملکت سے استعفے کا مطالبہ ٗ مریم نواز کہتی ہیں کہ آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے۔ کوئی آر ٹی ایس سسٹم ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی تمہاری چوری کو نہیں بچا سکے گاوزیر اعظم عمران خان سے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ٗ سینٹ انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال۔سینیٹر سجاد حسین ٗ فوزیہ ارشد اور فخر زمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے