ایک نجومی نے بتایا کہ میری تیسری شادی ہوگی: ریحام خان
05:19 AM, 1 Mar, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری سابقہ شادیوں کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن پچھلے دنوں ایک خاتون نجومی نے میرا ہاتھ دیکھ کر بتایا ہے کہ میری تیسری شادی ہوگی۔ ریحام خان نے یہ بات گذشتہ روز کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ایک صحافی کی جانب سے مراد سعید کے نوٹس پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں کسی بلیم گیم پر یقین رکھتی ہوں۔ مجھے آپ کا سوال سمجھ ہی نہیں آیا۔ اس موقع پر ایک اور جرنسلٹ نے پوچھا کہ آپ سے شادی ٹوٹنے کے بعد عمران خان نے تیسری شادی کی، کیا آپ بھی تیسری شادی کریں گی۔ اس ریحام خان مسکرائیں اور کہا کہ شکر ہے کہ میری شادی کا بھی کسی نے پوچھا۔ تاہم میری شادیوں کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس بار کچھ سوچ سمجھ کر ہی یہ کام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی سے بھی زیادہ ضروری کچھ کام ہیں، انھیں کرنا چاہیے۔ ریحام خان نے بتایا کہ پچھلے دنوں ایک بزرگ خاتون نے میرا ہاتھ دیکھ کر کہا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ آپ کی شادیاں ہوئیں لیکن ہاتھ میں شادی کی لکیریں دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ انہوں نے ہی مجھے بتایا کہ میری تیسری شادی ضرور ہوگی۔ پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر جمہوریت ہو تو اس کی اقتدار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کی باتیں کرنا بس ایک ڈھونگ بن کر رہ گیا ہے۔ جمہوریت ہو تو جمہوری تسلسل ہو نہ۔ اس موقع پر ایک خاتون صحافی نے ریحام خان سے ان کی کتاب کی بابت پوچھا اور بتایا کہ میں نے اسے پڑھ نہیں رکھا ہے۔ اس پر وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے اسے کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ اسے لازمی پڑھیں، یہ کتاب میں نے بڑے ٹھنڈے دماغ سے اور بڑی سوچ سمجھ کر لکھی ہے۔ میں نے اسے کسی نے بدلہ لینے کیلئے تحریر نہیں کیا تھا۔ بس میں چاہتی تھی کہ جو باتیں مجھے پتا ہیں اس کا عوام کو بھی علم ہو۔