انٹربینک میں ڈالر آج 4 روپے 61 پیسے مہنگا

02:23 PM, 1 Mar, 2023

احمد علی
کراچی : ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر آج4 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 266 روپے 11 پیسے کا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوکر 274 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 275 روپے کا بھی ہوگیا تھا۔
مزیدخبریں