پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

05:48 PM, 1 Mar, 2023

احمد علی
راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 سے شکست دیدی۔ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 173 رنز بنا سکی. کراچی کنگز کے بالر محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے باعث پشاور زلمی کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عامر نے محمد حارث اور کپتان بابراعظم کو صفر پر آؤٹ کیا۔اس کے بعد صائم ایوب بھی عامر کی گیند پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاوول 64 اور کوڈ مور 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ تبریز شمسی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 57 رنز بنائے. میتھیو ویڈ 53، ایڈم 15 اور طیب طاہر 6 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ عرفان خان 4،شعیب ملک 1،بین کٹنگ 15،عامر یامین 8،تبریز شمسی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ اور عامر جمال نے 3، 3، کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
مزیدخبریں