ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں توہین عدالت پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا، ایم پی او آرڈرز میں اختیارات سے تجاوز پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے۔
ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر بھی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، عدالت نے ایس پی فاروق بٹر کو کیس سے ڈسچارج کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ اورچار ماہ قید کی سزا سنائی، عدالت نے ایس ایچ او کو دو ماہ قید کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ، مختصر سزا ہونے کی وجہ سے عدالت نے ایک ماہ کے لئے سزائیں معطل کر دیں۔