ملک کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

03:32 PM, 1 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ملک کے تین اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 

ترجمان وزرات صحت کا کہنا ہے کہ ملتان، پشاور اور کراچی ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کا تعلق سرحد پار کے پولیو وائرس سے ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں