توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیح، ایران پائپ لائن تعمیر کی منظوری

04:04 PM, 1 Mar, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کابینہ توانائی کمیٹی نے ایران پائپ لائن کے پہلے مرحلے میں 80 کلومیٹر تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کر چکی ہے۔ پاکستان منصوبے کو اہم سمجھتا ہے۔ اس وقت توانائی کا حصول پاکستان کی ترجیحات میں ہے۔ 

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ توانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا۔ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنے آزادانہ فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ابھی تک ایران پائپ لائن میں کسی تیسرے ملک کی شمولیت کا علم نہیں ہے۔

مزیدخبریں