بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں دھماکہ، متعدد زخمی

05:06 PM, 1 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   بنگلورو کے رامیشورم کیفے میں دھماکے سے 9 فراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ممکنہ طور پر سلنڈر دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق   بنگلورو کے مقبول رامیشورم کیفے میں لنچ کے دوران ایک بڑے دھماکے کے بعد کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ ان  میں 3 کیفے  میں کام کرنے والے جبکہ ایک کسٹمر بھی ہے۔

فائر اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  "ہمیں کال موصول ہوئی کہ رامیشورم کیفے میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ ہم موقع پر پہنچ گئے اور ہم صورتحال کا تجزیہ کر رہے ہیں،"

یہ واقعہ ایچ اے ایل تھانہ کے علاقے میں  پیش آیا ہے۔

بم اسکواڈ کی ٹیم  بروک فیلڈ کے رامیشورم کیفے میں پہنچی ، ایچ اے ایل، وائٹ فیلڈ اور اندرا نگر پولیس اسٹیشنوں کے اہلکاروں کے ساتھ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر تحقیقات کے لیے موجود ہیں۔

مزیدخبریں