سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

05:24 PM, 1 Mar, 2024

سدھیر چودھری

(ویب ڈیسک )سدھیر چودھری : پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے  تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں  گئی ہیں ۔

پاک سوزوکی موٹرز نے تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں۔ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 80,000 روپے کا اضافہ کر دیا گیا، نئی قیمتوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ نئی فہرست کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس 2331,000روپے، آلٹو وی ایک آر 95,000 روپے مہنگی ہوگئی جبکہ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر 2707000 روپے کی ہوگئی۔ 

 کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 140,000 روپے اضافے سے 3858000 روپے کی ہوگئی ہے۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت 180,000 اضافے سے 4546000روپے کی ہوگئی۔

  سوزوکی سوفٹ ایم ٹی 85000 روپے مہنگی ہوگئی ل۔ سوزوکی سوفٹ ایم ٹی 4421000 روپے کی ہوگئی ، سوزوکی سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 85000 اضافے سے 5125000 روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں