ملک کے اہم ترین حصوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند، ویڈیو دیکھیں

05:45 PM, 1 Mar, 2024

ویب ڈیسک: لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری، پاک فوج کی جانب برف میں پھنسے مسافروں کا ریسکیو مشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں سردی کی دوبارہ لوٹ آئی ہے، پہاڑیوں نے ایک بار پھر سفید چادر اڑ لی ہے ، ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ ملک اسلام آباد، کراچی اور دیگر اہم شہروں میں بارشوں سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب لواری ٹنل، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری ہوئی جس پر پاک فوج ان ایکشن ہے۔

قریبی آرمی کیمپس سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ  بند سڑکوں کو فعال کیا جا رہا ہے،شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔

پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے، لواری ٹنل اور مالم جبہ میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کام جاری ہے۔ اور آمدورفت کو بحال کیا جا رہا ہے۔ 

پاک فوج کی جانب سے گذشتہ رات سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔

مزیدخبریں