ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ آج یکم مارچ 2024ء کو اللہ تعالی نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’’ میکائیل اور مجدد کی اب ایک بہن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔
19 شعبان 1445ھ، نماز جمعہ کے دوران پیدا ہونے والی نور علی اختر کا استقبال کرتے ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں کے طلبگار ہیں‘۔
اس سے قبل 7 نومبر 2016ء کو ان کے ہاں پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی تھی اور 4 جولائی 2019ء کی شام پانچ بجے اللہ نے انہیں ایک اور بیٹے مجدد سے نوازا ہے۔