ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شاہ نے حلف اٹھا لیا

06:21 PM, 1 Mar, 2024

notype

(ویب ڈسیک ) نومنتخب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  مصطفیٰ شاہ نے حلف   اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مصطفیٰ شاہ سے حلف لیا۔

  قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے امیدوار سید مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔اس عمل کے دوران کل 290 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ  8 مسترد کئے گئے تھے۔

حکومتی اتحاد کے سید مصطفیٰ شاہ نے  197 ووٹ حاصل کئے جبکہ   سنی اتحاد کونسل کے امیدوار جنید اکبر نے 92   ووٹ حاصل کئے ۔

اس موقع پر نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سید مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ   ایوان، اپنی جماعت اور تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، باہمی احترام، محبت اور اخلاص سے ایک دوسرے کا ہاتھ بنیں،  پاکستان ہم سب سے ہے، ہم سب پاکستانی ہیں۔

قبل ازیں  اتحادی جماعتوں کے امیدوار ایاز صادق  اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے۔ اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر  کو 91 ووٹ ملے تھے۔

مزیدخبریں