علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی تقریب کل، حلف کون لے گا؟ اہم خبر آگئی

10:08 PM, 1 Mar, 2024

ویب ڈیسک:وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نو منتخب وزیراعلٰی کی حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت نو منتخب وزیراعلٰی علی امین خان گنڈاپور کی حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیے،نومنتخب وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری کل بروز ہفتہ دن 3 بجے  گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نومنتخب وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا  پور اور ڈاکٹر عباد اللہ کے درمیان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا مقابلہ تھا۔سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہو گئے، علی امین گنڈا پور نے 90ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے ڈاکٹر عباد اللہ نے 16ووٹ حاصل کئے۔

مزیدخبریں