ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ زیلنسکی نے اوول آفس میں امریکا کی توہین کی، جب زیلنسکی امن کیلئے تیار ہوں تو واپس آسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدرسے ملاقات کے بعد ایکس پرپیغام میں کہا کہ یوکرین مذاکراتی عمل میں امریکا کی ضمانت کے بغیر امن کیلئے تیار نہیں،صدرزیلنسکی کو لگتا ہے ہماری شمولیت سے انہیں فائدہ ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کا فائدہ نہیں صرف امن چاہتا ہوں۔