رمضان سے قبل حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان

10:40 AM, 1 Mar, 2025

ویب ڈیسک:ملک بھر میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کی کمی ہوئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 47 پیسے کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

جمعے کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں