ٹرمپ نے زیلنسکی کو دو بدو گفتگو میں کچل ڈالا، ماہرین باڈی لینگوئج

11:37 AM, 1 Mar, 2025

ویب ڈیسک : باڈی لینگوئج کے ماہرین  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو ’’ الفا میل’’ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے نائب صدر جے ڈی  وینس کے ساتھ مل کر یوکرینی صدر زیلنسکی کو کچل ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق باڈی لینگویج کی ماہر جوڈی جیمز نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں دو صدور کے مابین لڑی جانے والی لفظی جنگ کو تاریخی قرار دیا ہے  اور کہا ہے کہ امریکی  نائب صدر جے ڈی وینس نے 'ونگ مین' کا کردار ادا کیا۔

 جوڈی جیمز کا کہنا تھا کہ ’’ الفا میل ’’ کی فطرت تبدیل نہیں ہوسکتی نہ وہ ہار سکتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس اور زیلنسکی کے درمیان گفتگو کو سنا اور بالآخر رنگ میں خود کود پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' یہ مناسب ہوسکتا ہےا کہ ایک ونگ مین زبانی تنازعہ میں پڑ جائے لیکن الفا کے لیے نہیں، جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اسے ہارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیمز نے جاری رکھا: 'چنانچہ ٹرمپ نے بہت زیادہ خطرہ مول لیا جب اس نے دو آدمیوں کی جھگڑے کو سنا اور آخر کار خود رنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈٹرمپ نے  جھگڑا ختم کرنے کے لئے دونوں ہاتھ اٹھائے  پھر انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی اٹھائی جو حتمی اختیار یا ’’ کمانڈنگ ’’اشارہ تھا جس کی عام طور پر اطاعت کی جاتی ہے تاہم اس سے بھی چیخ وپکارختم نہ ہوسکی ۔

 جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے’’ الفا میل’’ کی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں چیخ کر کہا کہ زیلنسکی تیسری جنگ عظیم پر جوا کھیل رہا ہے ان کا چہرہ سرخ تھا ۔

اور گفتگو کا اختتام ٹی وی اسٹار ٹرمپ نے آنکھ مار کرکیا جس کا مقصد ناظرین کو یہ بتانا تھا کہ سب ٹھیک ہے جبکہ سابق کامیڈین زیلنسکی نے ’’تھمس اپ ’’ کا نشان بنایا

دونوں افراد تناؤ میں تھے اور دفاعی انداز  اختیار کررکھا تھا  جبکہ وہاں بیھٹی امریکا میں یوکرین کی سفیر اوکسانا مارکارووا نے اپنا چہرہ اپنے ہاتھوں میں دفن کر  رکھاتھا۔

مزیدخبریں