پنجاب کے سرکاری محکمے،محکمہ توانائی کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

04:04 PM, 1 Mar, 2025

دانش منیر

ویب ڈیسک: (دانش منیر)صوبہ پنجاب کے سرکاری محکمے،محکمہ توانائی کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکمے  38.014 ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔ محکمہ توانائی نے وزیر اعلی پنجاب سے ریکوری کروانے کی اپیل کردی۔

پبلک نیوز کو موصول  دستاویزات کے مطابق وفاقی محکمہ توانائی نے پنجاب کے سرکاری اداروں کی عدم ادائیگی پر فنانس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا۔محکمہ مواصلات پنجاب محکمہ توانائی کا 66کروڑ 14لاکھ سے زائدکا نادہندہ نکلا۔سی اینڈ ڈبلیو نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے چار بڑے شہروں میں بجلی کے بل ہی ادا نہیں کیے۔ بجلی کےبلوں کی مد میں 66 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار سے زائد  کی رقم بجلی کی ترسیل کار کمپنیوں کو ادا نہ ہو سکی ۔

اسلام آباد سے 198 کنکشن پر 1 کروڑ 73 لاکھ 96 ہزار روپے واجب الاداہیں جبکہ سی اینڈ ڈبلیو لاہور میں 628 کنکشن پر  لیسكو کے 57کروڑ کا بل ادا نہ کرسکا۔فیصل آباد سے 141 کنکشن پر  محکمہ سی اینڈ ڈبلیو فیسکو کو 1کروڑ 56لاکھ کا بجلی کے بل ادا نہ کرسکا اور ملتان سے محکمہ مواصلات میپکو کو328 کنکشن پر  4کروڑ کے بل نہ ادا کرسکا۔
پبلک نیوز کی نشاندہی پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف نے تحقیقات شروع کردیں۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کے محکموں نے ستمبر2024 تک بلوں کی ادائیگیاں نہیں کیں۔

مزیدخبریں