یوٹیوبر رجب بٹ و دیگر کیخلاف مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کا فیصلہ

04:48 PM, 1 Mar, 2025

ویب ڈیسک: یوٹیوبر رجب بٹ، حیدر شاہ اور مان ڈوگر سمیت 7 افراد کے خلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کا فیصلہ کیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد نوید کا کہنا تھا کہ رجب بٹ و ساتھیوں نے مدعی کو ٹک ٹاک پر ہراساں کیا دھمکیاں دیں ، وقوعہ کے مطابق مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی ،ایس ایس پی انویسٹیگیشن مقدمہ میں پیکا ایکٹ دفعات شامل کرنے کے لیے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ کے خلاف مقدمہ یوٹیوبر عمر بٹ نے درج کروایا ،ملزمان عبوری ضمانت کرواکے شامل تفتیش ہوچکے ، مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی ۔

مزیدخبریں