ویب ڈیسک: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طوفانی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈآیا۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیارکردہ مزے مزے کی ویڈیوز شئیر کردی گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں گرما گرم ڈائیلاگز کا تبادلہ ہوا جس پر معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا اور زیلنسکی واپس روانہ ہوگئے۔
تاہم اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز اور AI سے تیار کردہ ویڈیوز نے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔